آم برآمدات کے لئے پی آئی اے کے کارگو کرایوں میں 30 فیصد کمی

کورونا بحران سے پیداوار کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے فیصلہ


ویب ڈیسک June 18, 2020
کورونا بحران سے پیداوار کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے فیصلہ

پی آئی اے نے آم کی برآمدات میں مدد کے لئے کارگو کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن نے پاکستانی آم کی برآمدات میں مدد کیلئے کارگو کرایوں میں 30فیصد تک کمی کردی ۔ پی آئی اے نے آم کی برآمدات کے عمل کو جلد شروع کرنے اور کورونا بحران سے پیداوار کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے فیصلہ کیا ہے۔

کم شیلف لائف ہونے کے باعث آم کی زیادہ تر برآمد ائر کارگو کے ذریعے ہوتی جس کا 50 فیصد سے زائد حصہ پی آئی اے کے پاس ہے۔ پاکستان سے ہر سال 10ہزارمیٹرک ٹن اعلی معیار کے آم کی برآمد ایئر کارگو کے ذریعہ ہوتی ہے اور زیادہ ترآم یورپ، امریکہ، خلیجی ممالک اور مشرق وسطی کے خطے میں مختلف مقامات کو برآمد کیا جاتا ہے ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق وبائی مرض پھیلنے کے بعد سے پی آئی اے قومی مقصد میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں