حکومت نے بی این پی مینگل کو منانے کی کوششیں شروع کردیں

وزیر اعظم نے حکومتی وفد کو اتحادی جماعت کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک June 18, 2020
اختر مینگل نے بدھ کو حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو، ٹائل

وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم سےحکومتی مذاکراتی کمیٹی ارکان کی ملاقات ہوئی جس میں انہیں بی این پی کے تحفظات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بی این پی کے تحفظات سے متعلق پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقعے پر وزیراعظم نے حکومتی کمیٹی کو بی این پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے: بی این پی مینگل نے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم کردیا

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد آج بی این پی مینگل سے رابطہ کرے گا۔ وفد میں شاہ محمود قریشی،پرویز خٹک،اسدعمر شامل ہوں گے۔ ملاقات میں بی این پی مینگل کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں