نیب نے ہاؤسنگ سوسائٹیزکے نام پردھوکہ دہی کے مقدمے میں تاریخی ریکوری کرلی
برآمد رقم متاثرین کو اسکروٹنی کے بعد واپس کی جائے گی
نیب راولپنڈی نے ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے نام پرعوام سے دھوکہ دہی کے مقدمے میں تاریخی ریکوری کرلی۔
نیب راولپنڈی نے ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے نام پرعوام سے دھوکہ دہی کے مقدمے میں تاریخی ریکوری کرلی ہے۔ نیب راولپنڈی نے پلی بارگین درخواست احتساب عدالت میں جمع کروا دی اورڈی جی نیب راولپنڈی نے تاریخی ریکوری پر تفتیشی افسر سیماب قیصر کارکردگی کو سراہا۔
اعلامیہ کے مطابق نیب راولپنڈی کی فراڈ مقدمات میں یہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری ہے، ملزم میاں وسیم نے تفتیش کے دوران جرم تسلیم کیا، ملزم نے تفتیشی آفیسرسیماب قیصر کے سامنے 1 ارب 95 کروڑ پلی بارگین کے زریعے واپس کرنے پررضامندی ظاہرکی، برآمد رقم متاثرین کو اسکروٹنی کے بعد واپس کی جائے گی، ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے پلی بارگین کے لیے درخواست دائر کی تھی، ملزم نے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا پرغیرقانونی سوسائٹی کی تشہیر کی۔
نیب راولپنڈی کے مطابق ملزم میاں وسیم نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے این او سی کے لیے اپلائی ہی نہیں کیا تھا، نیب راولپنڈی کے ڈی جی عرفان نعیم منگی نے کہا نیب نے ملک سے کرپٹ عناصراوربدعنوانی کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے، نیب کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔