چین نے بھارت کے 10 فوجی اہلکاروں کو رہا کر دیا

رہا ہونے والوں میں بھارتی فوج کے 2 افسران اور 8 اہلکار شامل ہیں

پیر کے روز جھڑپ میں 20 بھارتی فوجی ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے، فوٹو : فائل

چین نے طویل مذاکرات کے بعد بھارت کے 10 فوجی اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے رہائی پانے والوں میں انڈین آرمی کے دو افسران سمیت 8 اہلکار شامل ہیں۔ ان اہلکاروں کو لداخ میں ہونے والی جھڑپ کے دوران چین نے حراست میں لے لیا تھا۔ اہلکاروں کی رہائی کے لیے بھارتی فوج کے اعلیٰ حکام نے چینی فوج کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور کیے۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ چین سے رہائی ملنے کے بعد بھارتی فوج کے افسران اور اہلکاروں کا طبی معائنہ کیا گیا، تمام اہلکاروں کی صحت بہتر ہے اور انہیں چند دنوں آرام دینے کے بعد دوبارہ جوائننگ دی جائے گی۔ رہا ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔


یہ خبر پڑھیں : لداخ؛ چین سے جھڑپ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 20 ہوگئی

بھارت اور چین کے درمیان 1962 میں ہونے والی فوجی جھڑپ کے بعد یہ پہلا موقع پر ہے جب چین نے بھارتی فوج کے افسران اور اہلکاروں کو سرحد عبور کرنے پر تحویل لے لیا ہو۔ کشیدگی کا آغاز بھارت کی جانب سے لداخ کے کچھ علاقوں کو اپنا حصہ قرار دینے سے ہوا تھا۔

واضح رہے کہ چین اور بھارتی فوج کے درمیان لداخ میں پیر کو جھڑپ ہوئی تھی تاہم بھارت نے اپنے اولین بیان میں کسی اہلکار کی چینی فوج کے تحویل میں ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ اس جھڑپ میں 20 سے زائد بھارتی فوج کے اہلکار ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
Load Next Story