دبئی کی بندرگاہ میں کنٹینرز کے ذریعے 28 ٹن نسوار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

نسوار سے بھرا کنٹینر ایک ایشیائی ملک سے آیا تھا تاہم اس ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔


ویب ڈیسک December 08, 2013
متحدہ عرب امارات میں نسوار کو ممنوعہ اشیا میں شمار کیا جاتا ہے اور ملک میں اس کی پیداوار یا فروخت پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔ فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کے کسٹم حکام نے کنٹینر کے ذریعے 28 ٹن نسوار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی کسٹم حکام نے جبل علی بندرگاہ پر چھاپہ مار کر ایک کنٹینر سے 28 ٹن نسوار برآمد کرلی۔ نسوار کو مختلف تھیلوں میں دیگر اشیا میں چھپا کر متحدہ عرب امارات میں لایا جارہا تھا ۔ متعلقہ حکام نے کنٹینر کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے، ابتدائی تفتیش کے تحت یہ معلوم ہوا ہے کہ نسوار کی اسمگلنگ کی کوشش ایک ایشیائی ملک سے کی گئی ہے تاہم باضابطہ طور پر اب تک اس ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں نسوار کو ممنوعہ اشیا میں شمار کیا جاتا ہے اور ملک میں اس کی پیداوار یا فروخت پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں