فیصل آباد پولیس وین پر حملہ کے دوران زیر حراست ملزم اور2 حملہ آور ہلاک

احتشام چٹھہ کو نوجوان کے اغوا اور قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھاجبکہ دیگر 2 ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہوئی، پولیس


ویب ڈیسک December 08, 2013
فرار ہونے والے 4 ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

کینال روڈ پر پولیس وین پر حملے کے بعد مقابلے کے دوران ایک ملزم اور 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کی چک جھمرہ پولیس اغوا برائے تاوان کے ایک زیر حراست ملزم کو اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کینال روڈ پر لے جا رہی تھی کہ موٹر سائیکلوں پر سوار 6 حملہ آوروں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا، جس پر پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اسی دوران زیر حراست ملزم احتشام اور 2 حملہ آور مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی شناخت نہیں ہوئی ہے جبکہ فرار ہونے والے 4 ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احتشام چٹھہ کو چند روز قبل 18 سالہ نوجوان کے اغوا اور قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا ، دوران تفتیش اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ٹھکانوں کی تفصیلات بتائی تھیں اور واقعے کے وقت پولیس ان ہی ملزمان کی گرفتاری کے لئے جارہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں