ایم کیو ایم کے تمام کارکن اور ذمہ دار سازشوں کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں الطاف حسین

ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈے اسی سازشوں کاحصہ ہیں جن کاآغاز 19 جون 1992ء کو کیا گیا تھا، الطاف حسین


ویب ڈیسک December 08, 2013
ایم کیو ایم کے تمام کارکنان اور قوم کا ایک ایک فرد ان کے خلاف ہونے والی سازشوں سے اچھی طرح آگاہ ہے، الطاف حسین ۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تحریک کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی کیونکہ ایم کیو ایم کے تمام کارکن اور ذمہ دار سازشوں کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں الطاف حسین کی زیر صدارت جماعت کا تنظیمی اجلاس ہوا جس میں رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے ارکان، مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف سازشیں اور پروپیگنڈے نئے نہیں، یہ اسی سازشوں کاحصہ ہیں جن کاآغاز 19 جون 1992ء کو کیا گیا تھا لیکن ایم کیو ایم کے تمام کارکنان اور قوم کا ایک ایک فرد ان سازشوں سے اچھی طرح آگاہ ہے اوروہ چٹان کی طرح متحد ہیں۔

اس موقع پر تمام ارکان رابطہ کمیٹی اور تنظیمی شعبہ جات کے ارکان نے الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ الطاف حسین کی قیادت میں ماضی میں بھی ایک تھے اور حال میں بھی متحد ہیں، ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں میں مصروف عناصر کل بھی اپنی ناپاک سازشوں میں ناکام ہوئے تھے اوراب بھی ان کی سازشیں ناکامی سے دوچارہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں