کراچی لیاری سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد شہر کے مختلف علاقوں سے 9 ملزم گرفتار

دونوں افراد کی لاشیں گلستان کالونی میں کوئلہ گودام اور رانگی واڑہ سے ملی ہیں۔


ویب ڈیسک December 08, 2013
لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس فوٹو: فائل

لیاری کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 9 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق اتوار کی علی الصبح گلستان کالونی میں کوئلہ گودام اور رانگی واڑہ سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے، دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب جوہر موڑ نعمان ایونیو میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے ایک کارکن کو حراست میں لے لیاجبکہ دوسرا کارکن فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ عزیز بھٹی پولیس نے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائمز میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت عامر، کامران، وجاہت اور شاہ محمود کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈیفینس میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے اْن کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں