اتوار کو پاکستان میں سورج گرہن ہوگا فواد چوہدری

سورج گرہن کا دورانیہ صبح 9 بج کر 20 سے 9 بج کر 50 منٹ تک رہے گا، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی


ویب ڈیسک June 19, 2020
گرہن کی صورت میں براہ راست سورج کو دیکھنا آنکھوں کیلئے مضر ہو سکتا ہے، فواد چوہدری۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپیس ایجنسی اور ماہرین کے مطابق 21 جون اتوار کو پاکستان میں سورج گرہن ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپیس ایجنسی اور ماہرین کے مطابق 21 جون کو پاکستان سورج گرہن ہوگا جس کا دورانیہ صبح 9 بج کر 20 منٹ سے 9 بج کر 50 منٹ تک ہوگا۔



وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ گرہن کی صورت میں براہ راست سورج کو دیکھنا آنکھوں کے لیے مضر ہوسکتا ہے، سورج گرہن کے دوران احتیاط انتہائی ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |