کنگنا نے سشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بھارتی میڈیا کو قرار دے دیا

ہمارے تمام میڈیا چینلز فلم مافیا کے پالے ہوئے چیل، کوے اور گدھ ہیں، کنگنا رناوت


ویب ڈیسک June 19, 2020
ہمارے تمام میڈیا چینلز فلم مافیا کے پالے ہوئے چیل، کوے اور گدھ ہیں، کنگنا رناوت (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا ذمہ دار بھارتی میڈیا کو قرار دے دیا۔

کنگنا نے اپنی نئی ویڈیو میں سشانت سنگھ کی موت کے حوالے سے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سشانت کے حوالے سے کچھ انٹرویوز بھی پڑھے ہیں اور کچھ میں نے لوگوں سے کیے بھی ہیں، سشانت کے والد نے بتایا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری میں جاری ٹیشن کی وجہ سے کافی پریشان تھا۔

اداکارہ نے یہ کہا کہ آج میں بتاؤں گی کہ اس فلم مافیا نے کس طرح منصوبہ بندی کے تحت قطرہ قطرہ کرکے اس کا دماغ توڑا ہے اور اسے مرنے پر مجبور کیا گیا۔ صحافت میں 'بلائنڈ آئٹم' یعنی کسی کو مخاطب کیے بغیر اس شخص سے متعلق جھوٹی باتوں کو خبروں کی زینت بنایا جاتا ہے اور اس طرح جھوٹ لکھنے پر کوئی قانونی کارروائی بھی کسی کے خلاف نہیں ہوسکتی۔

کنگنا رناوت نے مختلف میڈیا کی سشانت سنگھ سے متعلق لکھی خبریں پڑھتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر 2016ء میں ممبئی مرر نے لکھا کہ ''سشانت ایک ٹرک ڈرائیور کی طرح لگتا ہے'' جب کہ 22 فروری 2019ء کو یہی چینل پھر لکھتا ہے کہ ایک پارٹی میں سشانت نے ہنگامہ کرنے کے بعد ہدایت کار کے سر پر کانچ کی بوتل دے ماری تھی اور 18 اکتوبر 2018ء کو ڈی این اے چینل لکھتا ہے کہ سشانت نے ساتھی اداکارہ کے ساتھ زیادتی کی اور اب وہ بہت جلد جیل بھی جاسکتے ہیں۔


کنگنا نے اپنے ہی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو فلم مافیا کے پالے ہوئے چیل، کوے اور گدھ ہیں، یہ لوگ کسی شخص کو دماغی، نفسیاتی اور جذباتی طور پر ہراساں کرنے کے عمل کو صحافت کہتے ہیں، میرے متعلق بھی بہت کچھ لکھا گیا لیکن میں نے کچھ نہیں کہا لیکن جب میں نے ایک خاتون کے حق میں آواز بلند کی تو چند صحافیوں نے گٹھ جوڑ کرکے میری فلم پر پابندی لگوانے اور اسے فلاپ کرنے کا منصوبہ بنایا۔

یہ پڑھیں: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی کرلی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں تین ہزار صحافی ایک خاتون پر حاوی ہوجاتے ہیں اور پھر اس خاتون کو ذہنی طور پر ہراساں کرتے ہیں لیکن پھر بھی یہ سماج اور یہاں کا قانون کچھ نہیں کہتا، یہاں یہ بات بھی سوچنے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کی جھوٹی خبریں اور ہراساں کرنے کے واقعات اقربا پروری کے ذریعے آنے والے اداکاروں کے بچوں کے ساتھ نہیں ہوتے، اگر ہم نے آج آواز نہیں اُٹھائی تو کسی دن ناانصافی کا یہ پھندا آپ کے بچوں کے گلے میں لٹکتا ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سشانت کا منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، کنگنا

واضح رہے کہ ''چھچھورے''، ''قدرناتھ''، ''ایم ایس دھونی'' اور ''پی کے'' جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |