پاک افغان سرحدی تجارت 22 جون سے کھولنے کا فیصلہ

پاک افغان سرحدیں ہفتے میں چھ دن کھلی رہیں گی، وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک June 20, 2020
پاک افغان سرحدیں ہفتے میں چھ دن کھلی رہیں گی، وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا (فوٹو : انٹرنیٹ)

HONG KONG: حکومت نے پاک افغان سرحدی تجارت 22 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب طورخم، چمن اور غلام خان بارڈر ہفتے میں 6 روز کھلی رہیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پاک افغان تجارتی سرحد 6 روز کھولنے کا اعلان کردیا گیا جس پر 22 جون سے عمل درآمد ہوگا، وزارت داخلہ نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق افغان ٹرانزٹ کے ساتھ دو طرفہ تجارت بھی بحال کی جارہی ہے، سرحدی تجارت کے دوران ٹرکوں کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، ہفتہ کے روز پیدل آمد و رفت ہوگی اور اس دن تجارتی آمد و رفت پر پابندی ہوگی۔

وزارت داخلہ نے مزید ہدایت دی ہے کہ تجارتی اور پیدل آمد و رفت کے دوران کورونا وائرس کے خلاف ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |