حج ادائیگی کے مختلف پہلو پر غور جاری

21 جون کے بعد کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی طور پر مطلع کریں گے، ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی


Monitoring Desk June 20, 2020
21 جون کے بعد کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی طور پر مطلع کریں گے، ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب میں حج کے بارے میں مختلف پہلوؤں پر غور جاری ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ حج کے حوالے سے معاملات پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے، فیصلہ عوام الناس کے بہترین مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

ترجمان صحت نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 21 جون کے بعد کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی طور پر مطلع کریں گے تاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آئندہ کے مرحلے میں احتیاطی تدابیر اخیتار کی جاسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں