حکومتی اقدامات کی اصلیت فیصل آباد میں پنجاب حکومت کے سہولت بازار میں دن دیہاڑے بجلی چوری

ڈی سی او فیصل آباد سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پورے واقعے سے ہی لاعلمی کا اظہار کردیا۔


ویب ڈیسک December 08, 2013
ضلعی حکومت نے سہلوت بازار کو چوری کی بجلی فراہم کی ہے اور اس کے ساتھ ہی دن میں بھی درجنوں بلب روشن کئے ہیں، فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف بلند و بانگ دعوے کئے جارہے ہیں وہیں پنجاب میں سرکاری انتظامیہ دن دیہاڑے بجلی چوری میں مصروف ہے جس کی ایک مثال فیصل آباد میں لگائے گئے سہولت بازار میں سامنے آئی ہے جہاں کے منتظمین نےکنڈے لگا کر دن میں بھی بلب روشن کر رکھے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عوام کو اشیائے صرف کی سستے داموں فراہمی کے لئے سہولت بازار لگا رکھا ہے لیکن اس بازار میں کھلے عام نہ صرف بجلی کی چوری کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے وہیں انتظامیہ نے دن میں بھی درجنوں بلب کو روشن کررکھا ہے۔ ایکسپریس نیوز کی جانب سے جب ڈی سی او فیصل آباد سے رابطہ کرکے ان سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پورے واقعے سے ہی لاعلمی کا اظہار کردیا۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے ایف آئی اے کو ملک بھر میں بجلی اور گیس چوری روکنے کا ٹاسک سونپ رکھا ہے اور اس سلسلے میں ہر روز کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں