بین الاقوامی پروازیں بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کیلیے کھولی جارہی ہیں وزیراعظم

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں ،عمران خان


ویب ڈیسک June 20, 2020
واپس آنے والے بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی ،وزیراعظم فوٹوفائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کل سے جزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کی فضائی حدود کھول رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے کل فضائی حدود جزوی طور پرکھولی جائے گی، یہ اقدام خصوصی طورپر ہمارے اوور سیز ورکرز کے لیے کیا جارہا ہے۔



وزیراعظم نے مزید کہا واپس آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو حکومت ہر طرح سے سہولت فراہم کرے گی، فضائی آپریشن بیرون ملک کام کرنے والوں کے لیے معاون ثابت ہوگا، کورونا وبا کے دوران انہوں نے حوصلے سے کام لیا ہمیں فخر ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا واپسی پر خیر مقدم کرتے ہیں، واپس آنے والے بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |