بیرون ممالک سے 25 ہزار پاکستانیوں کو وطن لانے کا اعلان

ایک ہفتے کے دوران سعودی عرب سے 10 ہزار جبکہ متحدہ عرب امارات سے 15 ہزار افراد کو وطن واپس لایا جائے گا


Staff Reporter June 20, 2020
ایک ہفتے کے دوران سعودی عرب سے 10 ہزار جبکہ متحدہ عرب امارات سے 15 ہزار افراد کو وطن واپس لایا جائے گا (فوٹو : فائل)

پی آئی اے نے اگلے ایک ہفتے کے دوران بہت بڑا فضائی آپریشن ترتیب دے دیا جس کے تحت 25 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کو وطن پہنچایا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق بیرون ملک محصور پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے تناظر میں پی آئی اے کے دفاتر پر وطن واپسی کے لیے مسافروں کا بے پناہ دباؤ ہے، پروازیں دفاتر، ایجنٹس یا ویب سائٹ کے ذریعے منٹوں کے اندر بک ہوجاتی تھیں اور زیادہ تر لوگ ٹکٹ حاصل کرنے سے رہ جاتے تھے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے حکومت پاکستان سے اضافی افراد کو واپس لانے کے لیے اجازت مانگ لی، اگلے ایک ہفتے کے دوران پی آئی اے نے بہت بڑا فضائی آپریشن ترتیب دے دیا ہے، ایک ہفتے کے دوران پی آئی اے سعودی عرب سے 10 ہزار جبکہ متحدہ عرب امارات سے 15 ہزار افراد کو وطن واپس لے کر آئے گی۔

یہ پڑھیں : حکومت نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کردیا

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 25 ہزار سے زائد مسافر خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس آئیں گے، ساری خصوصی پروازیں پاکستان سے خالی جائیں گی، پی آئی اے نے اتنی تعداد میں پروازیں اس لیے لگائی ہیں تاکہ ٹکٹیں آرام سے سب کو دستیاب ہوسکیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے دفاتر زیادہ تر جگہوں پر لاک ڈاؤن کی مقامی حکومتوں کی ہدایات کے باعث بند ہیں، ٹکٹیں پاکستان میں پی آئی اے کے دفاتر، ویب سائٹ یا ایجنٹوں سے حاصل کی جاسکتی ہیں، امید کرتے ہیں کہ زیادہ تر پاکستانی ان پروازوں کے ذریعے وطن واپس آجائیں گے اور دباؤ کم ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |