تحریک انصاف کا ڈرون حملوں کے خلاف دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ

اس بات کا فیصلہ لاہورمیں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔


ویب ڈیسک December 08, 2013
بھارت یا امریکا کے خلاف نہیں ہیں بلکہ بھارت کی کشمیر اور امریکا کی ڈرون پالیسی کے خلاف ہوں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ڈرون حملوں کے خلاف نیٹوسپلائی بند کرنے کے لیے دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.

ایکسپریس نیوزکے مطابق اس بات کا فیصلہ لاہورمیں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا ہے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتیں پوری طاقت سے نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا جاری رکھیں گے۔

قبل ازیں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت کو بتادیا ہے کہ حالات بہتر کرنے کیلئےمسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت سے حالات کشیدہ ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو تجویز دی ہے بارڈر پر مشترکہ سول نیوکلیئر پاورپلانٹ لگانے سے دونوں ملکوں میں اعتماد بڑھ سکتا ہے، میں بھارت یا امریکا کے خلاف نہیں ہیں بلکہ بھارت کی کشمیر اور امریکا کی ڈرون پالیسی کے خلاف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں، 22 دسمبر کولاہور میں مہنگائی کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائےگا، میں گھرمیں اکیلارہتاہوں کوئی ہے بھی نہیں پھربھی بجلی کابل دگناآیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں