
ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد کے بھانجے فیصل اقبال کو ادارے کے جنرل منیجر اسپورٹس اینڈ آئی آر شعیب ڈاہری کی جانب سے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا، وہ 2000 میں پی آئی اے میں شامل ہوئے تھے،گروپ 6 کے ملازم فیصل اقبال کی جانب سے جمع کرائی جانے والی دستاویزات میں تاریخ پیدائش میں ردو بدل کیا گیا ہے، بعض کاغذات میں نام کا بھی فرق موجود ہے، پاکستان کی جانب سے 26 ٹیسٹ کھیلنے والے فیصل اقبال کو متعلقہ دستاویزات کی فراہمی کے ساتھ 7 یوم میں جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری جانب پی آئی اے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ سے ہی تعلق رکھنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر عظیم حفیظ ڈیڑھ برس قبل ملنے والے اظہار وجوہ کے جواب میں ہنوز اپنی انٹر میڈیٹ کی سند جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں،گروپ 7میں ملازم سابق اسپنر زاہد احمد اور ہاکی کے سابق اولمپئین کامران اشرف نے ڈیڑھ سال قبل ملنے والے شوکاز نوٹس کے جواب میں متعلقہ دستاویزات جمع کرا دی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔