ساتھی کھلاڑی نے بکیز سے مہنگی گاڑی اورلاکھوں روپے وصول کیے عاقب

عاقب جاوید نے ایک بار پھرمیچ فکسنگ کا قصہ چھیڑدیا


Sports Reporter June 21, 2020
ساتھی کھلاڑی نے بکیز سے مہنگی گاڑی اور لاکھوں روپے وصول کیے،عاقب فوٹو : فائل

عاقب جاوید نے ایک بار پھرمیچ فکسنگ کا قصہ چھیڑدیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ ایک ساتھی کھلاڑی نے مہنگی گاڑی اور لاکھوں روپے وصول کیے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عاقب نے کہا کہ میچ فکسنگ کی پیشکش سابق کرکٹر سلیم پرویز کے ذریعے کی گئی تھی، انکار کرنے پر مجھے کیریئر ختم کر دینے کی دھمکیاں بھی دی گئیں، ایک کرکٹر نے مہنگی گاڑی اور لاکھوں روپے وصول کیے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا تھا کہ فکسنگ کرنے والوں کا ساتھ نہ دینے اور مخالفت میں اٹھ کھڑے ہونے کی وجہ سے میرا کیریئر مختصر ہو گیا،اس بات کا مجھے کوئی افسوس نہیں کیونکہ میں نے غلط کو غلط کہنے کی جرات کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں