یاسرنوازنے کورونا سے صحتیاب ہوکرخون عطیہ کردیا

پلازمہ عطیہ کرکے انسانیت کا حق ادا کریں، یاسرنوازکی اپیل


ویب ڈیسک June 21, 2020
خون عطیہ کرنا ثواب اور نیکی ہے، یاسر نواز: فوٹو: فائل

QUETTA: ہدایتکاروپروڈیوسریاسر نواز نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہوکر خون عطیہ کردیا ہے۔

معروف ہدایتکاروپروڈیوسریاسرنوازاوران کی اہلیہ اورٹی وی ہوسٹ ندا یاسر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں جس کے بعد انہوں نے مداحوں سے بھی دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ندا یاسر اپنے شوہراورمارننگ شو کی پوری ٹیم سمیت کورونا کا شکار

اب یاسر نواز نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد انہوں نے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا ہے۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ان کی بات کو سن رہے ہیں وہ اپنا خون دوسرے لوگوں کو عطیہ کریں کیونکہ یہ ایک ثواب اور نیکی ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CBp5pFwg6dk/"]

یاسرنواز نے کہا کہ اللہ نے آپ کوایک آزمائش میں ڈالا تھا اور اسی نے آپ کو اس مشکل سے نکالا بھی تو اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ پلازمہ عطیہ کرکے انسانیت کا حق ادا کریں۔ یاسر نواز نے مزید کہا کہ اگرکوئی ایک بھی ان کی بات کوسن لیتا ہے اور عمل کرلیتا ہے تو انہیں بہت خوشی ہوگی اوراللہ کی طرف سے اجربھی ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں