راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کو ’’ سرینڈر مودی ‘‘ قرار دیدیا

وزیراعظم مودی چھپنے کے بجائے عوام کو حقائق بتائیں، راہول گاندھی کا مطالبہ


ویب ڈیسک June 21, 2020
راہول گاندھی نے چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر مودی کوتنقید کا نشانہ بنایا، فوٹو فائل

اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس راہول گاندھی نے لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں شرمناک شکست پر وزیراعظم نریندر مودی کو '' سرینڈر مودی '' قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیراعظم نریندر مودی کو '' سرینڈر مودی '' قرار دیا، اپنی ٹویٹ میں راہول گاندھی نے جاپان ٹائمز کی ایک خبر کا لنک بھی شیئر کیا جس میں لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی شکست اور ایک گاؤں پر قابض ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔



یہ خبر پڑھیں : ''مودی نے گھٹنے ٹیک دیے'' بھارتی جنرل پھٹ پڑے

جاپان ٹائمز کے کالم میں بھی مودی سرکار کی ناکام خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاہے جس کی وجہ سے بھارت اپنے ہمسایہ ممالک کو ناراض کر بیٹھا ہے اور خطے میں تنہا ہوتا جا رہا ہے، علاوہ ازیں لداخ کے معاملے میں بھی چین سے گفت و شنید میں بھی اپنے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے۔



یہ بھی پڑھیں : چین نے گلوان وادی میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپوں کی تفصیلات جاری کردیں

قبل ازیں راہول گانڈھی نے لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کے اہلکاروں کی ہلاکت پر وزیراعظم نریندر مودی کی معنی خیز خاموشی کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی تھی اور وزیراعظم نے مطالبہ کیا تھا کہ کہیں چھپ کر بیٹھنے سے بہتر ہے سامنے آئیں اور حقائق بتائیں۔ کیسے چین ہماری سرزمین میں داخل ہوا اور کیسے اسے ہمارے فوجی جوانوں کو قتل کرنے ہمت ہوئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : چین نے بھارت کے 10 فوجی اہلکاروں کو رہا کر دیا

واضح رہے کہ لداخ میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کے 20 اہلکار مارے گئے تھے جب کہ درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جن میں سے 10 کو مذاکرات کے بعد رہا کر دیا گیا تھا تاہم چین نے بھارتی فوجیوں کی گرفتاری اور رہائی کی تردید کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں