سیالکوٹ میں دکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

دکان کی چھت بلاکس کی بنی ہوئی تھی جو تیز آندھی اور طوفان سے گر گئی، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک June 21, 2020
دکان کی چھت بلاکس کی بنی ہوئی تھی جو تیز آندھی اور طوفان سے گر گئی، ریسکیو ذرائع (فوٹو: فائل)

فروٹ منڈی میں دکان کی چھت گرنے سے تین افراد جان بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں دکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے آکر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ذرائع کا کہنا ہے کہ فروٹ منڈی میں واقع دکان کی چھت بلاکس کی بنی ہوئی تھی جو تیز آندھی اور طوفان سے گرگئی، لاشوں کو ملبے سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں آنے والے طوفان اور آندھی سے دیگر گھر اور دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ اسی طرح گوگی میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تحصل پسرور کے علاقہ ونڈالہ سدھواں میں گھر کی دیوار گرنے سے چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں