ایف آئی اے کو سنتھیا رچی کے خلاف کارروائی سے روکنے کی درخواست مسترد
ایف آئی اے سنتھیا ڈی رچی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے، اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سنتھیا رچی کے خلاف کارروائی سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔
ہائی کورٹ نے مقامی عدالت کے فیصلے کے خلاف امریکی شہری سنتھیا رچی کی درخواست کی سماعت کی۔ سنتھیا رچی نے درخواست میں کہا کہ بے نظیر بھٹو سے متعلق مبینہ نازیبا زبان استعمال کرنے پر مقامی عدالت نے میرے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا تھا جسے ختم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی شہری سنتھیا رچی نے اپنے خلاف مقدمے کا فیصلہ چیلنج کردیا
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ مقامی عدالت کے فیصلے میں مقدمہ اندراج کا حکم تو نہیں دیا گیا، عدالت نے تو صرف ایف آئی اے کو انکوائری کا کہا ہے۔
ہائی کورٹ نے سنتھیا ڈی رچی کی اندراج مقدمہ کے فیصلے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ عدالت ایف آئی اے کی تحقیقات میں مداخلت نہیں کرسکتی، ایف آئی اے سنتھیا ڈی رچی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون کا سابق وزیر داخلہ رحمن ملک پر زیادتی کا الزام
واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کو انکوائری کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔