اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں نمایاں کمی

کورونا کیسز 25 سے کم ہوکر یومیہ سات سے 8 پر آگئے


ویب ڈیسک June 22, 2020
کورونا کیسز 25 سے کم ہوکر یومیہ سات سے 8 پر آگئے

وفاقی دارالحکومت میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں نمایاں کمی آگئی۔

اسلام آباد کے علاقوں جی نائن ٹو اور تھری میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کیسز 25 سے کم ہوکر یومیہ سات سے 8 پر آگئے ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا کہ دونوں سب سیکٹرز میں لاک ڈاؤن سے پہلے یومیہ 25 سے زائد کیسز نکل رہے تھے جو کم ہوکر سات سے آٹھ پر آگئے ہیں تاہم لاک ڈاؤن کے مزید سات یوم بعد اصل شرح سامنے آئے گی۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ کورونا وائرس کا چونکہ دورانیہ چودہ یوم ہے لہذا اس میں حتمی شرح سامنے آتی ہے، جی نائن ٹو اور تھری کو کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کل ہوگا، دونوں سیکٹرز کی چھ سو کورونا ٹیسٹوں کی رپورٹس ملنے پر فیصلہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں