کالے کوٹ اور ٹائی نے ہی انصاف کا حصول آسان بنانا ہےچیف جسٹس

خود مختارعدلیہ کی تحریک میں وکلا کا کردار اہم رہا،ججز اور وکلا کے ساتھ سے ہی عدلیہ آزاد ہوئی،چیف جسٹس


ویب ڈیسک December 08, 2013
جوسفرحیدرآبادسےشروع کیاتھا وہ یہیں اختتام پذیر ہونے کے قریب ہے،چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ قانون پر عملداری کے لئے تمام وکلا متحد ہیں اور کالے کوٹ اور ٹائی نے ہی انصاف کا حصول آسان بنانا ہے۔


حیدرآباد میں سندھ ہائیکورٹ بار کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا جو سفر حیدرآباد سےشروع کیاتھا وہ یہیں اختتام پذیر ہونے کے قریب ہے، حیدرآباد کی تربیت نے ہی انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا، خود مختارعدلیہ کی تحریک میں وکلا کا کردار اہم رہا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا کو منزل پانے کے لئے اب بھی جدوجہد جاری رکھنا ہوگی، ججز اور وکلا کے ساتھ سے ہی عدلیہ آزاد ہوئی، وکلا تحریک میں جج صاحبان کے کردار ادا کرنے پران کا مشکور ہوں۔


واضح رہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری 12 دسمبر کو عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں، ریٹائرمنٹ سے قبل ان کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں