بلوچستان میں پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق رواں برس تعداد 13 ہوگئی

ضلع دکی کے علاقے ناصرآباد میں تین ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی


Staff Reporter June 22, 2020
متاثرہ بچے کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے، محکمہ صحت۔ فوٹو، فائل

بلوچستان کے ضلع دکی میں تین ماہ کے بچے میںپولیو وائراس کی تصدیق کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد 13ہوگی۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ناصرآباد میں تین ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ بچہ کے نمونے چھ جون کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے حاصل کئے گئے تھے ۔

محکمہ صحت کے مطابق بچے کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے ۔ بچے میں پولیو وائراس کی تصدیق کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد13 ہوگئی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں