نصابی کتابوں میں اسمِ محمدﷺ کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لکھنا لازم کرنے کی قرارداد منظور

تمام پارلیمانی جماعتوں نے قرارداد کی حمایت کی


ویب ڈیسک June 22, 2020
تمام پارلیمانی جماعتوں نے قرارداد کی حمایت کی۔ فوٹو، فائل

FAISALABAD: قومی اسمبلی کے اجلاس میں عقیدہ ختم نبوت سے متعلق پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق تمام نصابی کتابوں میں جہاں جہاں نبی کریم ﷺ کا نام مبارک آتا ہے اس کے ساتھ لفظ 'خاتم النبیین' لکھنے کو لازم قرار دینے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی جس کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے حمایت کی۔ قرارداد پیر کو جاری قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی گئی۔

اس موقعے پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ختم نبوت کو نہ ماننے والے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا میں گناہ گار آدمی ہوں مگر امید ہے قادیانیوں کو کافر قرار دینے کی وجہ سے بخشا جاؤں گا۔کرنل رفیع نے ان کے حوالے سے لکھا ہے کہ قادیانی کہتے ہیں میں جیل میں ہوں تو ان کی وجہ سے ہوں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر اپنی موت کے پروانے پر دستخط کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ اسمبلی؛ حضرت محمد ﷺ کے نام کیساتھ لازمی خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد منظور

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں بھی نبی کریم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کو لازمی قرار دینے کی قرارداد منظور کی جاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں