دورۂ انگلینڈ کیلیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل تین کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق

ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کرکٹرز میں وبا سے متاثر ہونے کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں، پی سی بی


Staff Reporter June 22, 2020
ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کرکٹرز میں وبا سے متاثر ہونے کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں، پی سی بی

لاہور: دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل تین کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔

ایکسریس نیوز کے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین کرکٹرز، حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں وبا سے متاثر ہونے کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔تینوں کھلاڑیوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوا تھا۔

تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں تینوں کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہے۔ دیگر دو کھلاڑی، عثمان شنواری اور عماد وسیم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کےعلاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ آج مکمل کرلیے گئے۔ اسکواڈ میں شامل ان اراکین کے ٹیسٹ چار مختلف شہروں، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے۔ پی سی بی نے اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں