آکسیجن اور سلینڈر پر ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی منظوری بھی دے دی

آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں کنٹرول کے لیے 3 ماہ تک مراعات دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ فوٹو، فائل

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے ملک بھر میں صحت کے شعبے کے لیے آکیسجن اور سلینڈر پر ٹیکس چھوٹ دینے اور گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی اور فراہمی کیلئے اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں ملک میں گندم، آٹے کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کی منظور دی گئی ہے۔ ای سی سی کے مطابق نجی شعبہ کو گندم کی درآمد کی اجازت ہو گی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نجی شعبے نے 25 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے میں دل چسپی ظاہر کی ہے جبکہ عالمی منڈی میں آئندہ 2 ماہ میں گندم کی قیمتیں کم ہوں گی۔


اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صوبہ پنجاب کو دیگر صوبوں کو ضرورت کے مطابق گندم فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے جب کہ صحت کے شعبہ کے لیے آکسیجن اور سلنڈرز پر ٹیکس چھوٹ دینے کی سمری منظور کر لی یت، آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں کنٹرول کے لیے 3 ماہ تک مراعات دینے کی منظوری بھی دے دی گئی

کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل حساس ادارے کو اسلام آباد میں 45 ایکڑ زمین الاٹ کرنے کی منظوری اور مختلف محکموں کیلئے سپلیمنٹری گرانٹس بھی منظور کر لیں۔ سی ڈی اے کو ڈھائی ارب روپے اسلام آباد پولیس کے لیے 40 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کو منطور کر لیا گیا جبکہ ای سی سی نے پاک بحریہ کے لیے بھی سپلیمنٹری گرانٹ منظور اور وزارتوں، ڈویژنوں، محکموں کے افسران کو اعزازیہ دینے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
Load Next Story