مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورس نے 2 نوجوانوں کوشہید کردیا

قابض بھارتی فورسزنے وادی میں مو بائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی


ویب ڈیسک June 23, 2020
ضلع کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں، کشمیر میڈیا سروس: فوٹو: فائل

HYDERABAD/ KARACHI: ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوان شہید کردیے گئے ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں نام نہاد آپریشن کے زریعے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کیا۔ قابض فورس نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔

قابض بھارتی فورسزنے وادی میں مو بائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی جبکہ ضلع کے داخلی اورخارجی راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بھارتی فوج نے سری نگر میں ہی سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مارکرشہید کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں