انگلینڈ میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے چودہ روز کا قرنطینہ مکمل کرلیا

ویسٹ انڈین ٹیم کی انگلینڈ میں اپنی کرکٹ سرگرمیاں شروع


Muhammad Yousuf Anjum June 23, 2020
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کےدرمیان پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے کھیلاجانا ہے فوٹو: فائل

اولڈ ٹریفورڈ میں موجود ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے 14 روز کا قرنطینہ مکمل کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آج سے باقاعدہ اپنی کرکٹ سرگرمیاں شروع کررہی ہے۔ پہلے مرحلے میں وارم اپ میچ شیڈول کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انگلیڈ کی کرکٹ ٹیم کے 30 کرکٹرز اورپندرہ رکنی اسپورٹس اسٹاف ساؤتھمپٹن کرکٹ گراؤنڈ کے فائیواسٹار ہوٹل کے تیسرے فلور پر قیام کرے گا۔ ہوٹل منتقل ہونے سے پہلے دستے کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ رپورٹ آنے تک سب کمروں میں ہی موجود رہیں گے۔ کسی کو ان سے ملنے جلنےکی اجازت نہیں ہوگی۔



ہوٹل کے ریسٹورنٹ کو انگلینڈ ٹیم کے ڈائننگ ہال میں تبدیل کردیا گیاہے تاکہ سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے کھانا کھایا جاسکے۔کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف اسٹیڈیم کے مخصوص زونز میں ہی داخل ہوسکیں گے۔



واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کےدرمیان پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلاجانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں