گلگت بلتستان انتخابات نگران کابینہ کو بھی حتمی شکل دے دی گئی

کابینہ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم افراد شامل ہوں گے


ویب ڈیسک June 23, 2020
24 جون کو گلگت بلتستان اسمبلی آئنہ مدت مکمل ہونے کے بعد تحلیل ہوجائے گی فوٹو: فائل

گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کامیابی کے ساتھ اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرلی، 24 جون کو گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل ہوجائے گی اور حکومت کی مدت ختم ہوجائے گی۔ اب آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے نگراں حکومت قائم ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی آئی جی پولیس میر افضل کو نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے، الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان میر افضل کی بطور نگران وزیر اعلی تقرری کا نوٹی فکیشن آج جاری کرے گا جبکہ پرسوں میر افضل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ نگران وزیراعلی اب اپنی کابینہ بھی تشکیل دیں گے جس کیلئے تقریبا نام فائنل ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ سمیت سابق سیاستدان، ججز، ماہرین صحت اور صحافت کے شعبہ سے وابسطہ افراد شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ نگران کابینہ میں جسٹس ریٹائرڈ مظفر حسین کو وزیر قانون، معروف صحافی ایمان شاہ کو وزیر اطلاعات، سابق رکن جی بی اسمبلی دیدار علی کو وزیر بلدیات ، شاہد عالم یا معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ کو وزیر سیاحت، ڈاکٹر جلیل یا ڈاکٹر حسن اماچہ کو وزیر صحت، راجا نظیم وزیر خوراک، خوشی محمد طارق کو وزیر جنگلات مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ان کے علاوہ بھی گلگت کے تمام اضلاع سے مزید شخصیات کا کایبنہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آئینی طور پر نگران حکومت کو نوے روز کے اندر عام انتخابات کرانا ہے تاہم کووڈ نائنٹین کے اس مشکل دور میں انتخابی مہم چلانا اور انتخابات کا انعقاد نگراں حکومت کیلئے کسی چیلنچ سے کم نہیں ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں