سندھ حکومت کی گھر جاکر کورونا کے ٹیسٹ سیمپل لینے کی سہولت بحال

طبی عملہ کورونا سے متاثر ہونے کے باعث گھر جاکر کورونا ٹیسٹ کی سہولت عارضی طور پر بند کردی گئی تھی


ویب ڈیسک June 23, 2020
کراچی کے ضلع وسطی اور جنوبی میں کورونا ٹیسٹ کرنے والا طبی عملہ کورونا سے متاثر ہوگیا تھا فوٹو: فائل

RAWALPINDI: محکمہ صحت سندھ کی جانب سے گھر جاکر کورونا کے ٹیسٹ سیمپل لینے کی سہولت فعال کردی گئی تاہم ضلع وسطی میں طبی عملے کی بھرتی کے بعد گھر جاکر ٹیسٹ کرنے کی سہولت کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق بڑی تعداد میں طبی عملہ متاثر ہونے کے باعث گھر جاکر کورونا ٹیسٹ کرنے کی سہولت عارضی طور پر بند کردی گئی تھی، کراچی کے ضلع وسطی اور جنوبی میں کورونا ٹیسٹ کرنے والا طبی عملہ کورونا سے متاثر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ضلع جنوبی اور ضلع وسطی میں گھر جاکر کورونا ٹیسٹنگ کا عمل روک دیا گیا تھا، ضلع جنوبی میں گھروں میں جاکر ٹیسٹ کے نمونے لینے کی سہولت فعال کردی گئی ہے جبکہ ضلع وسطی میں بھی یہ سہولت جلد فعال کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ 19 جون بروز جمعہ کو محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ گھر جاکر ٹیسٹ کرنے والا طبی عملے کی بڑی تعداد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہے جس کے باعث محکمہ صحت سندھ نے پیر کے روز تک گھر جاکر ٹیسٹ کرنے کی سہولت معطل کردی ہے، نئی ٹیم کے لئے بھرتی کے بعد جلد سہولت کا آغاز کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |