پاک فضائیہ کے بھارتی طیارے کو مار گرانے پر وائٹ ہاؤس میں ہلچل مچ گئی تھی جان بولٹن

رات گئے ہنگامی اجلاس بلایا گیا تھا اور کئی گھنٹوں تک صلاح مشورے کیے گئے تھے


ویب ڈیسک June 23, 2020
وائٹ ہاؤس میں رات گئے ہنگامی اجلاس بھی طلب گیا تھا، جان بولٹن (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: امریکا کے سابق مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس فروری میں پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کے دو طیاروں کو مار گرایا تھا جس پر وائٹ ہاؤس میں کھلبلی مچ گئی تھی اور اس حوالے سے ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا۔

ڈان ڈاٹ کام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے اپنی کتاب '' The room where it happened" میں انکشاف کیا ہے کہ 27 فروری 2019 میں جب پاکستان نے بھارتی فوج کے طیارے کو مار گرایا اور انڈین پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لے لیا تھا تو اُس دن وائٹ ہاؤس میں بھی غیر معمولی دن تھا۔

جان بولٹن نے اپنی کتاب میں مزید لکھا کہ پاک فضائیہ کے بھارتی طیارے کو مار گرانے سے وائٹ ہاؤس میں ہلچل مچ گئی تھی اور رات گئے ایک ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کرانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

سابق مشیر قومی سلامتی نے اپنی یادداشتوں میں مزید بیان کیا کہ 27 فروری اہم دن تھا، صدر ٹرمپ افغانستان کے حوالے سے طویل اجلاس سے فارغ ہی ہوئے تھے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے کو مار گرانے کی اطلاع ملی۔ معاملہ اتنا اہم تھا کہ تھکا دینے والے سیشن کے بعد بھی رات گئے ایک اہم اجلاس رکھا گیا۔

جان بولٹن کے مطابق اس اہم اجلاس میں سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو، اس وقت کے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف فرانسس ڈنفورڈ اور قائم مقام امریکی وزیر دفاع پیٹرک شانہن شریک تھے۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بحران ٹل گیا اور دو ایٹمی ممالک کے درمیان حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں صدر ٹرمپ نے جان بولٹن کو عہدے سے برخاست کردیا تھا جس کے بعد سے دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے ہیں اور حال میں شائع ہونے والی جان بولٹن کی کتاب پر پابندی لگانے کے لیے وائٹ ہاؤس نے کافی کوششیں کی تھیں لیکن ناکامی کا سامنا رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |