دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ فلم میں چھوٹا مگر اہم رول کرنے کیلیے تیار

اچھے اداکار کے لیے کردار کا چھوٹا یا بڑا ہونا کوئی اہمیت نہیں رکھتا وہ مختصر وقت میں بھی اپنی موجودگی کو ثابت کرسکتاہے

اپنی تعریف سن کر خوشی محسوس ہوتی ہے،خواہش ہے کہ میری ہر فلم سپر ہٹ ہو، شاہ رخ اور فرح خان کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہوں،دپیکا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ دپیکاپڈووکون جسے ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس 7 میں کام کرنے کا موقع نہیں مل سکا کا کہنا ہے کہ وہ ہالی ووڈ میں انٹری کے لیے کسی فلم میں چھوٹا سا کردار کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

اطلاعات کے مطابق دپیکاکو فاسٹ اینڈ فیورس 7 میں کام کی پیشکش ہوئی تھی مگر اس نے فلم '' گلیوں کا رسیلا رام لیلا'' کی شوٹنگز کے باعث فاسٹ اینڈ فیورس میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا ۔دپیکاکا کہنا ہے کہ مجھے فلم فاسٹ اینڈ فیورس 7 چھوڑنے پر کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ میں ان دنوں فلم رام لیلا میں مصروف تھی اور اسی وجہ سے کسی دوسرے ملک میں نہیں جاسکتی تھی کیونکہ اس سے میں بہت وابسطہ تھی اوراسی وجہ سے میں نے ہالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی ۔ انٹرویوکے دوران اداکارہ کاکہنا تھا کہ فلم رام لیلا کو شائقین کے طرف سے ملنے والے رسپانس اور اس کی کامیبی سے میری محنت کا معاوضہ مجھے مل گیا ہے ۔تاہم اداکارہ کے پاس اس وقت ہالی ووڈ کی کسی فلم کی کوئی پیشکش نہیں ہے اوروہ اس سلسلہ میں کسی اچھی پیشکش کا انتظار کررہی ہے ۔دپیکاکا کہنا تھا کہ میں ہالی ووڈ سے محبت کرتی ہوں اس کی وجہ وہی ہے کہ میں یہاں بالی ووڈ میں کیا کررہی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہالی ووڈ کی فلم میں میر اکردار چھوٹا ہے مگر اس کا اثر دار ہونا ضروری ہے ۔ ایک اداکار مختصر وقت میں بھی اپنی موجودگی کو ثابت کرتاہے اس لیے کردار کا بڑا یا چھوٹا ہونا ضروری نہیں ہے ۔دیپکاپڈوکون جورواں برس کے دوران اوپر تلے چار سپر ہٹ فلمیں دے چکی ہیں کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات سے خوشی اور بہت زیادہ اطمینان ہے کہ اس برس ریلیز ہونے والی میری تمام فلمیں بہترین رہی ہیں ۔میں نے ان فلموں میں بہت محنت سے اپنے کردار اداکیے تھے اور مجھے اپنی فلموں کو کامیاب ہوتے دیکھر کر اور لوگوں کی طرف سے سراہے جانے پر خوشی محسوس ہوتی ہے۔دپیکاکا اوپر تلے اپنی فلموں کی ریلیز کے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ ان تمام فلموں کو اتنے تھوڑے وقفے سے ریلیز کیا جائے اگر ان میں سے کوئی فلم بھی فلاپ ہوجاتی تو میں بالی ووڈ سے باہر ہوسکتی تھی ۔




دپیکاپڈکون جس کی سال روں کے دوران ریلیز ہونے والی فلموں ''رام لیلا'' اور ''ریس 2'' نے ایک ایک کروڑ ، ''چنائی ایکسپریس'' نے 226 کروڑ اور ''یہ جوانی ہے دیوانی'' نے باکس آفس پر 189 کا بزنس کیا ہے اور وہ مجموعی طور پر 600کروڑ کی اداکارہ بن گئی ہے کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی قیمت کے ساتھ ساتھ تعریف اچھی لگتی ہے اور میری خواہش ہے کہ میں ایسی ہی کامیاب فلمیں دیتی رہوں ۔ اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کی اگلے برس دو فلمیں ''ہیپی نیو ائیراور فائنڈنگ فینی فرنینڈس ریلیز ہونگی۔ ہیپی نیو ائیر ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ تیسری فلم ہو گی ۔فرح خان کی ہدایات میں تیار ہونے والی فلم کی دیگر کاسٹ میں ابھشیک بچن ،بومن ایرانی، ویوان شاہ اور جیکی شروف شامل ہیں ۔ اس فلم کے سلسلہ میں دپیکاکا کہنا ہے کہ یہ دلچسپی سے بھر پور فلم ہے اورشوٹنگز کے دوران کبھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ میں اس فلم میں پانچ مردوں کے درمیان اکیلی لڑکی کام کررہی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں دپیکانے کہا کہ میں شاہ رخ اور فرح خان کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہون کیونکہ انھوں نے مجھ فلم اوم شانتی اوم میں پہلی مرتبہ متعارف کرایا تھا اور میری ان کے ساتھ وابستگی کبھی ختم نہیں ہوسکتی تاہم فرح اور شاہ رخ خان دونوں ہی ابھی تک میرے متعلق تحفظات رکھتے ہیں جنھیں دور ہونے میں کچھ وقت لگے گا ادھر دپیکاپڈوکون ہدایتکار ہومی اداجانیہ کی فلم ''فائنڈنگ فینی فرنینڈس'' میں اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کے سلسلہ میں بہت بے چین ہے اور کہنا ہے ۔وہ آج بھی پرکشش اور خوبصورت دکھائی دیتی ہے ۔ انھوں نے بہت جاندار اداکاری کی ہے اور میں ان کی بہت بڑی پرستار ہوں واضح رہے کہ کونکنی زبان میں بنائی جانیوالی اس فلم یں ارجن کپور نصیر الدین شاہ ،پنکج کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ان دودنوں فلموں کو اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔
Load Next Story