میاں بیوی گاڑی کے پہیوں کی حیثیت رکھتے ہیں شبیر جان

بے شمار کام کرنے کے باوجودایسا کردارکرنا چاہتا ہوں جومدتوں یاد رہے


Cultural Reporter December 09, 2013
ہمارے معاشرے کو مردوں کا معاشرہ کہا جاتا ہے لیکن میرے خیال میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ فوٹو: فائل

ٹی وی اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ میاں بیوی گاڑی کے پہیوں کی حیثیت رکھتے ہیں ، اگر دونوں میں توازن ہو تو زندگی خوشگوار گزرتی ہے۔

ٹی وی پر بے شمار کردار نبھائے ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کردار مل جائے جسے پرستار مدتوں یاد رکھیں ۔ ایک انٹر ویو میں شبیر جان نے کہا کہ ہمارے معاشرے کو مردوں کا معاشرہ کہا جاتا ہے لیکن میرے خیال میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ اگر کوئی بھی گھر یا خاندان کامیاب زندگی گزار رہا ہوتا ہے تو اس میں خواتین کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ۔



میاں بیوی گاڑی کے دو پہیوں کی حیثیت رکھتے ہیں اگر ان میں توازن ہو تو زندگی بھرپور خوشگوار گزرتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جتنی عزت سے جوازا ہے اس پر جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔ ٹی وی پر بے شمار کردار نبھائے ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کردار مل جائے جو پرستاروں کے ذہنوں پر مدتوں نقش رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں