کورونا میں مبتلا روبینہ اشرف تیزی سے روبہ صحت مداحوں کا شکریہ
روبینہ اشرف کو رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا
مقامی اسپتال میں زیر علاج معروف اداکارہ روبینہ اشرف کووڈ 19 سے جنگ میں اب تیزی سے روبہ صحت ہو رہی ہیں۔
حال ہی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والی نامور اداکارہ روبینہ اشرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے خوش خبری سنائی کہ اب وہ بہت بہتر محسوس کر رہی ہوں اور تیزی سے روبہ صحت ہیں۔
معروف اداکاہ روبینہ اشرف نے اپنی صحت یابی کو اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا اور سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کی محبتوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : اداکارہ روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس کا شکار
روبینہ اشرف نے ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے بھیجی گئیں یادگار تصاویر اور نیک تمناؤں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے اس بیماری سے لڑنے میں مدد کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : اداکارہ روبینہ اشرف کے آئی سی یو منتقل ہونے کی افواہیں مسترد
دوسری جانب نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کے شوہر نے بتایا تھا کہ روبینہ اشرف کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم انہیں کافی نقاہت محسوس ہو رہی ہے اور اسی وجہ سے وہ اب تک اسپتال میں ہیں اور جلد گھر واپس آجائیں گی۔
واضح رہے کہ روبینہ اشرف کا اس ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور ان کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبریں بھی زیر گردش رہی تھیں۔