بھارتی وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پرکل پاکستان پہنچ رہے ہیں

آٹھ موضوعات پربات ہوگی،منموہن کے دورہ پاکستان کے امور بھی طے کیے جائینگے۔


Naveed Akber September 06, 2012
آٹھ موضوعات پربات ہوگی،منموہن کے دورہ پاکستان کے امور بھی طے کیے جائینگے۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے وزیرخارجہ ایس ایم کرشناجمعہ کوتین روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ویزا معاہدے پر دستخط بھی کیے جایئں گے۔

ایس ایم کرشنا اعلیٰ پاکستانی قیادت کے علاوہ بڑی سیاسی جماعتوںکے قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے علاوہ مسلم لیگ ن کے سربراہ و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف،ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، اے این پی کے صدراسفند یار ولی خان اور ایم کیو ایم کے پارلیمانی قائدڈاکٹرفاروق ستاراورانکی پارٹی رہنماؤن سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ نواز شریف اورمسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کیلئے خاص طورپرلاہور جائینگے۔

وزیر خارجہ ایس ایم کرشناکے دورے کے پہلے دن پاکستان کے سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور بھارتی سیکرٹری خارجہ رنجن متھائی کے درمیان مذاکراتی دور ہوگا۔ دورے کے دوسرے دن دفتر خارجہ میں ون آن ون مذاکرات ہوں گے جسکے بعدوفودکی سطح پر مذاکرات ہونگے، پاک بھارت وزراء خارجہ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے روڈ میپ کی منظوری دی جائے گی جبکہ ''نئے لبرلائزڈ ویزا رجیم'' پر بھی تفصیل سے بات ہوگی اور ویزا کے نئے معاہدہ پر دستخط ہوں گے، بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے مجوزہ دورہ پاکستان کے حوالہ سے بھی بات چیت ہوگی جس میں دورے سے متعلقہ امور کو طے کرنیکی کوشش کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں