حکومت 13 کروڑ ڈالر کورونا قرضے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام

شہباز رانا  بدھ 24 جون 2020
اقوام متحدہ کے تعاون سے ساڑھے 59 کروڑڈالرلینے کے لیے دوڑدھوپ جاری۔
فوٹو:فائل

اقوام متحدہ کے تعاون سے ساڑھے 59 کروڑڈالرلینے کے لیے دوڑدھوپ جاری۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: حکومت 13 کروڑ ڈالر کے کورونا قرضے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام ہوگئی۔

حکومت پاکستان نے کورونا پر قابو پانے کیلیے اقوام متحدہ کے تعاون سے ساڑھے59کروڑ ڈالر قرضے کیلیے دوڑ دھوپ تو شروع کررکھی ہے لیکن اس سے قبل بیرونی قرض دہندگان کی طرف سے 13 کروڑڈالر قرض دینے کی جو پیشکشیں کی گئی تھیں بیڈگورننس کی وجہ سے ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔

22 ارب روپے کے مساوی ا س قرضہ کی ملک کو اس وقت ضرورت تھی جب پورے ملک کے اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے اور مریضوں کو آکسیجن تک نہیں پارہی۔ایکسپریس کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق عالمی بینک نے کورونا کیخلاف جنگ کیلئے سات کروڑ95 لاکھ مختص کیے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔