اولمپک ڈے، آئی او سی کی ایکٹیوٹی میں اعصام الحق کی بھی شرکت

ایکسپریس نیوز  بدھ 24 جون 2020
اولمپک ڈے کا مقصد نئی نسل کو اولمپک ازم سے آگاہی دینا ہے۔
فوٹو: فائل

اولمپک ڈے کا مقصد نئی نسل کو اولمپک ازم سے آگاہی دینا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: اولمپک ڈے کے موقع پر آئی او سی نے دنیا کی سب سے بڑی آن لائن اسپورٹس ورک آؤٹ ایکٹیوٹی کا اہتمام کیا جس میں ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز پایا۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اولمپک ڈے منایا گیا، اس حوالے سے آئی او سی نے دنیا کی سب سے بڑی آن لائن اسپورٹس ورک آؤٹ ایکٹیوٹی کا اہتمام کیا گیا،اس میں دنیا بھر سے کھیلوں کے ٹاپ اسٹارز شریک ہوئے جب کہ ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز پایا۔

واضح رہے کہ اولمپک ڈے کا مقصد نئی نسل کو اولمپک ازم سے آگاہی دینا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔