جنید جمشید کے بعد گلوکار عاطف اسلم نے بھی داڑھی رکھ لی

ہندوستان سے بہت اچھا رسپانس ملا ہے اور وہاں بھی عوام نے مجھے اس گیٹ اپ میں بہت پسندکیا ہے، عاطف اسلم

ہندوستان سے بہت اچھا رسپانس ملا ہے اور وہاں بھی عوام نے مجھے اس گیٹ اپ میں بہت پسندکیا ہے، عاطف اسلم۔ فوٹو: فائل

جنید جمشید کے بعد گلوکار عاطف اسلم نے بھی داڑھی رکھ لی۔


گزشتہ روزکراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس کے موقع پرنمائندہ ایکسپریس نے عاطف اسلم سے سوال کیاکہ انھوں نے داڑھی کیوں رکھی کیا یہ کسی نئی فلم کاگیٹ اپ ہے توجواب میں انھوں نے کہاکہ مجھے خود کو داڑھی میں دیکھ کر اچھا لگا سومیں نے فیصلہ کیاکہ میں داڑھی رکھوں نہ میں کسی فلم میں کام کررہاہوں نہ ہی مستقبل میں ارادہ ہے ۔عاطف اسلم نے مزیدبتایاکہ انھیں ہندوستان سے بہت اچھارسپانس ملاہے اوروہاں بھی عوام نے مجھے اس گیٹ اپ میں بہت پسندکیاہے میں سمجھتاہوں اگرکچھ آپ کوخوداچھالگ رہاہوتووہ ضرورکرناچاہیے ۔
Load Next Story