افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 10 اہلکار ہلاک 5 زخمی

حملہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے بیس سے باہر نکلا، افغان حکام


ویب ڈیسک June 24, 2020
حملہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے بیس سے باہر نکلا، افغان حکام۔ فوٹو : فائل

صوبے بدغیس میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے بدغیس میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے، ہلاک اہلکاروں میں 7 کمانڈو اور 3 اسپیشل پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

افغان حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بیس سے باہر نکلے تھے، اسی دوران طالبان نے حملہ کیا جب کہ فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں 2 گھنٹے سے زائد جاری رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |