پنگریو باپ نے شادی کے معاوضے میں کمسن بیٹیاں بیاہ دی

پولیس کے چھاپے میں ایک بازیاب، دوسری کو بھی جلد بازیاب کرلینگے، تھانیدار

پولیس کے چھاپے میں ایک بازیاب، دوسری کو بھی جلد بازیاب کرلینگے، تھانیدار. فوٹو فائل

پنگریو کے قریب گائوں صالح گجر کے شوگجر نے دوسری شادی کرنے کے معاوضے میں اپنی 2 معصوم بیٹیوں 8 سالہ ثمینہ عرف کنول کا 28 سالہ حسن لنجو کے ساتھ نکاح کردیا اور دوسری معصوم بیٹی حاجو گجر بھی معاوضے طور پر دے دی جس کا ابھی تک نکاح نہیں کرایا گیا۔

پنگریو پولیس نے اطلاع پر نواحی گائوں نور حسن کھوسو میں چھاپا مارا، جہاں سے ایک لڑکی ثمینہ عرف کنول کوبازیاب کراکے پنگریو تھانے لے آئے۔ چھاپے کے دوران اس کا شوہر حسن لنجو فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دوسری لڑکی گائوں قبول محمد شاہ میں لنجا برادری کے پاس قید ہے۔ جس کو جلد ہی بازیاب کرالیا جائیگا۔




دوسری جانب پنگریو تھانے کے ایس ایچ او فاروق نظامانی نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ معصوم لڑکی ثمینہ کا نکاح زبردستی حسن لنجو کے ساتھ کروایا گیا۔ اس لڑکی کو چھاپا مار کر لے آئے ہیں جبکہ حسن لنجو اور لڑکی کا والد متو گجر فرار ہو گئے ہیں، جن کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ دوسری بہن حاجو گجر،گائوں قبول محمد شاہ میں لنجا برادری کے پاس ہے جو کہ نئوں کوٹ پولیس کی حدود میںہے ہم نے وہاں بھی رابطہ کیا ہے اس کو بھی جلد بازیاب کروالیا جائیگا۔
Load Next Story