کورونا ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ضروری ہے وزیراعظم
عمران خان نے ٹائیگر فورس کی ایپلیکشن کا اجرا کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ضروری ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی اور انہیں ٹائیگر فورس کے موثر استعمال کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی۔
عمران خان نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹائیگر فورس کے موثر استعمال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹائیگر فورس کی ایپلیکشن کا اجرا کرنے کی منظوری دے دی۔ وہ آئندہ ہفتے ملک گیر سطح پر ایپ لانچ کریں گے۔
وزیراعظم نے جیو ٹیگنگ پر مشتمل موبائل ایپلیکیشن ملک بھر میں لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں جن میں ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ قابل ستائش ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نوجوان رضا کاروں کو بہترین سہولت اور آسانیاں فراہم کی جائیں، نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں انہیں قومی خدمت کا بھرپور موقع دیا جائے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی اور موقع پر کارروائی ضروری ہے۔