فواد چوہدری اور اسد عمر کی ملاقات گلے شکوے دور کرلیے

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے انٹریو سے متعلق بھی وضاحت کی


رضوان غلزئی June 24, 2020
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے دونوں وزرا کی ملاقات کروائی، ذرائع۔ فوٹو، فائل

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گلے شکوے دور کرلیے۔

ایکسپریس کے مطابق ملاقات میں فواد چوہدری نے اپنے انٹرویو سے متعلق وضاحت پیش کی اسد عمر اور فواد چوہدری کے درمیان ملاقات معاون خصوصی عثمان ڈار نے کروائی ۔ ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام اور کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے متعلق بھی مشاورت کی گئی ۔

فواد چوہدری اور اسد عمر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کابینہ اجلاس میں ہونے والی تلخ کلامی پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی اور حکومتی مفاد میں ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیے: وزرا ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے اجتناب کریں، وزیر اعظم

ملاقات کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر سے کبھی کوئی اختلاف نہیں رہا، میں نے انٹرویو میں اپنا سیاسی تجزیہ پیش کیا تھا،جمہوری پارٹی کے اندر ہر کسی کو رائے دینےکی اجازت ہوتی ہے ۔ فواد چوہدری نے کہا بعض اوقات فیملی میں بھی غلط فہمیاں ہو جاتی ہیں، اسد عمر نے بتایا کہ فیصلے وزیراعظم نے کرنے ہوتے ہیں وہ کبھی ان فیصلوں پر اثرانداز نہیں ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں