دنیا کے مہنگے ترین ’چوکور تربوز‘ جنہیں کھایا نہیں جاسکتا

ایسے ایک تربوز کی قیمت 100 ڈالر سے شروع ہو کر 1000 ڈالر یا اس سے بھی زیادہ تک جا پہنچتی ہے


ویب ڈیسک June 25, 2020
ایسے ایک تربوز کی قیمت 100 ڈالر سے شروع ہو کر 1000 ڈالر یا اس سے بھی زیادہ تک جا پہنچتی ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

جاپانی قصبے تاکاماتسو کے کاشتکاروں نے اپنے علاقے کو مشہور بنانے کےلیے آج سے تقریباً 50 سال پہلے وہاں عجیب و غریب تربوز اُگانے شروع کیے جو عام تربوزوں کی طرح گول نہیں بلکہ چوکور ہوتے ہیں۔ آج یہ تربوز نہ صرف جاپان کی شناخت بن چکے ہیں بلکہ اتنے مہنگے ہیں کہ ایسے ایک تربوز کی قیمت 100 ڈالر (16 ہزار پاکستانی روپے) سے شروع ہو کر 1000 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) یا اس سے بھی زیادہ جا پہنچتی ہے۔ اس کے باوجود، ان تربوزوں کو ڈرائنگ روم میں سجایا تو جاسکتا ہے لیکن کھایا نہیں جاسکتا۔

آج ان کی کاشت صرف تاکاماتسو تک محدود نہیں بلکہ جاپان کے مختلف علاقوں میں انہیں اگایا جارہا ہے اور آن لائن فروخت بھی کیا جارہا ہے۔ اگرچہ ان کی کاشت قدرتی طریقے پر ہی کی جاتی ہے مگر یہ چھلکے سے لے کر اندرونی حصوں تک بہت سخت اور بدذائقہ ہوتے ہیں جو کسی بھی صورت کھایا نہیں جاسکتا۔



البتہ، ان ''چوکور تربوزوں'' کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ان تربوزوں کا مقصد ہی سجاوٹ اور آرائش ہے جبکہ کھانے پینے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ لہذا وہ اندر سے ان کے سخت ہونے یا کھانے کے قابل نہ ہونے کے بارے میں بالکل نہیں سوچتے۔



اگر آپ بھی جاپان کی یہ انوکھی سوغات خریدنا چاہتے ہیں تو انٹرنیٹ پر Square Watermelon لکھ کر تلاش کیجیے، کئی آن لائن اسٹورز پر ایسے چوکور تربوز آپ کےلیے موجود ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |