پی پی اور ن لیگ نے جعلی اسناد پر پائلٹ بھرتی کیے شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کو ایک ایک چیز ٹھیک کرنا پڑ رہی ہے، شہباز گل


ویب ڈیسک June 25, 2020
وزیراعظم عمران خان کو ایک ایک چیز ٹھیک کرنا پڑ رہی ہے، شہباز گل (فوٹو: فائل)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہر محکمے میں کرپشن اور گندگی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے ہر محکمے میں کرپشن اور گندگی ہے اور وزیراعظم عمران خان کوایک ایک چیز ٹھیک کرنا پڑ رہی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اپنے ادوار میں جعلی اسناد پر پائلٹ بھرتی کیے، یہ شرف بھی اللہ نےعمران خان کو دیا کہ ایسے 262 پائلٹس پکڑے اور انہیں سزائیں دے، پھر کہتے ہیں کہ کہاں ہے نیا پاکستان۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں