اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے فواد چوہدری

کسی اور کی خواہش پر استعفی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،فواد چوہدری


ویب ڈیسک June 25, 2020
سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں، وفاقی وزیر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے۔

اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں۔‏ کسی اور کی خواہش پر استعفی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل اپنے ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے اسد عمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان رسہ کشی کے بارے میں تفصیلات بتائی تھی، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس صرف 6 ماہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |