1124 میگاواٹ کے کوہالہ ہائیڈرو پراجیکٹ سہ فریقی معاہدے پر دستخط ہوگئے عاصم سلیم باجوہ

اس توانائی کے شعبہ میں سب سے بڑی 2 ارب 40 کروڑڈالرکی سرمایہ کاری ہے، معاون خصوصی اطلاعات


ویب ڈیسک June 25, 2020
کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ کے تاریخی سہ فریقی معاہدے پرآج دستخط ہورہے ہیں: فوٹو: فائل

TOKYO: معاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ کے تاریخی سہ فریقی معاہدے پرآج دستخط ہوگئے۔

سی پیک کے تحت گزشتہ روز 1124 میگاواٹ کے کوہالہ ہائیڈرو پراجیکٹ کے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ منصوبے پر 2ارب 40 کروڑ ڈالرلاگت آئے گی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں معاہدہ پردستخط کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان ،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، چینی سفیر، وفاقی وزرا اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا سی پیک کے تحت کوہالہ ہائیڈرو منصوبے میں پاکستان کے لیے بڑی سرمایہ کاری آنا بہت اہم پیش رفت ہے ۔ ہمیں اس وقت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے، اس منصوبے آزاد کشمیرکے نوجوانوں کو نوکریاں پاکستان کو ماحول دوست سستی بجلی ملے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پن بجلی کی پیداواری صلاحیت موجود ہے لیکن ماضی میں درآمدی ایندھن والے بجلی گھر لگا کر جرم کیا گیا، درآمدی ایندھن کے استعمال سے بجلی کی قیمتیں بڑھیں اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہمیں بھی اضافہ ہوا۔ موجودہ حکومت سستی اور ماحول دوست بجلی بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس دن کیلیے بہت محنت کی ہے۔ عاصم باجوہ نے لکھا ہے کہ اس سیکٹر میں 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔



عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم کے سی پیک منصوبوں کوتیزکرنے کی واضح ہدایات کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرزنے اس دن کے لیے انتھک محنت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں