ایس او پیز پرعمل نہ  کیا گیا تو اسپتالوں پر دباؤ بڑھ جائے گا وزیراعظم

کورونا کے باعث انتظامیہ تھک گئی ہے جب کہ ہمارے پاس صرف ایک ماہ ہے، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک June 25, 2020
کورونا کے باعث انتظامیہ تھک گئی ہے جب کہ ہمارے پاس صرف ایک ماہ ہے، وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پرعمل نہ کیا گیا تو اسپتالوں پر دباؤ بڑھ جائے گا۔

اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رضاکارانہ کام کرنے پر ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کا مشکور ہوں، ہر ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد رضاکاروں نے کرایا، لوگوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرانا ضروری ہے لیکن لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ ایس او پیز پرعمل کتنا ضروری ہے، ایس او پیز پرعمل نہ کیا گیا تو اسپتالوں پر دباؤ بڑھ جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس پڑھے لکھے لوگ ہیں، ہمارے پاس صرف ایک ماہ ہے، ہمیں مزید بہتر کام کرنا ہے، ہم کورونا وائرس کی پیک سے جلد نکل جائیں گے جب کہ ہماری انتظامیہ تھک گئی ہے، انہیں اپنا بھی کام کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں