احساس ایمرجنسی کیش پروگرام مستحقین میں 140ارب 4 کروڑ روپے سے زائد تقسیم

ایک کروڑ 15 لاکھ 66 ہزار478 مستحقین میں نقد رقم کی تقسیم 4 کٹیگریز میں کی گئی

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت نقد رقم کی تقسیم 4 کٹیگریز میں کی گئی فوٹو: فائل

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی چار کٹیگریز کے تحت اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 15 لاکھ 66 ہزار478 مستحقین میں 140ارب 4 کروڑ 33 لاکھ 30ہزار روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔


وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت کی جانب سے تیارکردہ احساس ویب پورٹل کے اعدادوشمار کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے 4 کٹیگریز کے تحت اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 15 لاکھ 66 ہزار 478 مستحقین میں 140ارب 4 کروڑ 33 لاکھ 30ہزار روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

احساس پروگرام کے ذریعے تقسیم شدہ امدادی رقوم میں سے کٹیگری ون کے 45 لاکھ 53 ہزار940 مستحقین میں 55 ارب 89 کروڑ 28 لاکھ 70 ہزار روپے، کٹیگری ٹو کے 34 لاکھ 28 ہزار 605 مستحقین میں 41 ارب 14 کروڑ 32 لاکھ 60 ہزار روپے، کٹیگری تھری کے 27 لاکھ 18 ہزار165 مستحقین میں 32 ارب 61 کروڑ 79 لاکھ 80 ہزار روپے جبکہ پروگرام کے کٹیگری فور کے 8 لاکھ 65 ہزار 768 مستحقین میں 10 ارب 38 کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار روپے تقسیم کیئے جاچکے ہیں۔
Load Next Story